21 مئی 2012 - 19:30

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرینی عوام نے جمعہ کے روز زبردست احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کرکے سعودی عرب سے بحرین کے الحاق کے برطانوی ـ سعودی سازش کی مخالفت کردی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ کی مرکزی شاہراہ "البدیع" پر عظیم ریلی منعقد کرکے اپنے ملک کے سعودی عرب سے الحاق کی مخالفت کردی۔

یہ ریلی مختلف اپوزیش جماعتوں اور چودہ فروری انقلابی اتحاد کی کال پر منعقد ہوئی۔عینی گواہوں کا کہنا تھا کہ بحرین کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بحرین کا سرخ و سفید پرچم زیب تن کرکے اس ریلی میں شرکت کی تھی۔

ریلی کے شرکاء اتحاد یا الحاق کی سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی شرارت آمیز تجویز کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے جن میں قابل ذکر نعرے کچھ یوں تھے:سعودیوں کے ساتھ اتحاد، نامنظوربحرین بکاؤ مال نہيں ہے ہماری سرزمین کو نیلام نہيں کیا جاسکتا ریلی کی قیادت آل خلیفہ کی اپوزیشن جماعتوں کے جانے پہچانے راہنما کررہے تھے۔کل کی ریلی کی ایک خاص بات یہ تھی کہ شرکاء بحرین کے پانیوں سے پانچویں امریکی بحری بیڑے کے فوری انخلاء کا مطالبہ کررہے تھے جبکہ وہ سعودی قابضین کے انخلاء کے سلسلے میں بھی نعرے لگا رہے تھے۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بحرین کا الحاق؛ سعودی برطانوی سازش ناکامی کی جانب گامزن